May ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی: یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو ہوئی اور مذاکراتی ٹیم کے مابین ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے کئی دور میں اہم پیشرفت ہوئی اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ فریقین اہم سیاسی فیصلے کریں تا کہ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو اور ہم ایک اچھے سمجھوتے تک پہنچ سکیں۔

درایں اثناء ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے ہتھکنڈے کے طور پر ٹرمپ دور حکومت کی پابندیوں کو جاری رکھنا قابل قبول نہیں ہے اور جب تک امریکہ کے اس رویے میں تبدیلی نہیں آتی ویانا مذاکرات میں کامیابی ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے  کے مشترکہ کمیشن کے چوتھے دور کے مذاکرات بدھ کو 1+4 کے مابین ویانا میں انجام پائے۔

ٹیگس