افغانستان سے جارجیا کے فوجیوں کا انخلا
May ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
جارجیا کی وزارت دفاع نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کی خبر دی ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کے 100 فوجی افغانستان سے نکلیں گے۔ جارجیا کے یہ فوجی مزار شریف کی مارمال فوجی چھاونی میں جرمنی کی فوج کے زیر کمان تھے۔
جارجیا کی فوج 2004 سے افغانستان میں تعینات ہے اور انخلا سے قبل اس کے فوجیوں کی تعداد 860 تھی۔
نیٹو نے اپریل 2021 میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ یکم مئی سے افغانستان سے اپنے فوجیوں کو نکال دے گا۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے بغلان میں خونی جھڑپ کے دوران 8 فوجی جاں بحق اور 20 طالبان ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان فوج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جھڑپ میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر امراللہ بھی مارے گئے جب کہ 10 سے زائد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔