بُھلَکَّڑ بائیڈن کا ایک اور کارنامہ
May ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
امریکی صدر جو بائیڈن کے سلسلے میں لطیفوں کی ایک نئی لہر اس وقت اٹھی جب یہ دیکھا گیا کہ بائیڈن نے چند گھنٹوں میں ہی دو بار غلطی کردی ۔
بائیڈن نے اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کو صدر نتن یاہو کے نام سے پکارا ، اور کچھ گھنٹوں بعد ، انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر کو وزیر اعظم کہہ دیا۔
ڈیلی میل اخبار کے مطابق ، جب امریکی صدر بائیڈن جنگ کوریا کے فوجی رالف بکیٹ کو تمغہ دے رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ کوریا کے عوام فراموش نہیں کر سکے ہیں اور یہ بات اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب کوریا کے وزیر اعظم کی موجودگی اس تقریب میں ہوتی ہے۔
اخبار کے مطابق ، 24 گھنٹے قبل ، بائیڈن نے فلسطین- اسرائیل جنگ کے بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے نتن یاہو کو اسرائیل کا صدر کہہ ڈالا تھا۔