امریکہ، جنگلات میں خوفناک آتشزدگی بے قابو
Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
امریکہ، ریاست آئریزونا کے جنگلات میں لگی آگ نے لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔
امریکہ کے مشرقی ایریزونا کے جنگلات میں 2 مقامات پر لگنے والی بھیانک آگ نے ایک لاکھ ایکڑ رقبے کو جلاکر راکھ کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بھیانک آتشزدگی نے سیکڑوں لوگوں کو اپنے گھر خالی کر کے وہاں سے نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پنال کاؤنٹی میں تباہ کن آگ کے باعث 229.2 مربع کلومیٹر جنگلاتی اراضی تباہ ہو گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 250 افراد پر مشتمل متعدد کنبے اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔