Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۰ Asia/Tehran
  • بن یامین بھی تاریخ کے کوڑے دان میں

خودساختہ اسرائيلی ریاست کے کرپٹ وزیراعظم کا 12 سالہ دور اقتدار ختم ہوگيا۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے سابق  وزیراعظم نتن یاہو کا ظلم و بربریت پر مشتمل بارہ سالہ اقتدار ختم ہوگیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گزشتہ ہفتے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے 13 جون کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ میں نئی حکو مت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں ’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ " نفتالی بینیٹ "دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں اور عرب جماعت کی جانب سے 60 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔

نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ صہیونی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تاہم اقتدار میں رہنے کے لیے انہیں  مرکز اور دائیں اور بائیں بازو کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نتن یاہو مہلت کے دوران  اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے تھےاوراپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم نتن یاہو سے غزہ میں بمباری کے بعد سے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کی مبینہ بدعنوانی کے تعلق سے ان کے مخالفین انہیں کرپٹ وزیراعظم کہہ کر مخاطب کرتے تھے اور پچھلے ایک سال کے دوران ان کے خلاف بڑے پیمانے پرتشدد مظاہرے بھی ہوتے رہے ہيں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

 

ٹیگس