Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۹ Asia/Tehran
  • شرپسند صہیونیوں کی پرچم ریلی

صیہونیوں کی پرچم ریلی میں عرب مردہ باد کے نعرے اور پیغبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی

مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودیوں نے ریلی نکالی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریلی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی مسلح گماشتوں کی بھاری نفری دمشق گیٹ پر موجود تھی۔ 

مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک فلسطینی بچی بھی شامل ہے کہ جس نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھا رکھا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے پرچم ریلی کے دوران عرب مردہ باد کے نعرے لگائے اور پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی، اس دوران فلسطینیوں کے ساتھ کئی مقامات پر صیہونیوں کی جھڑپ  ہوئی جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس