Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر خلیل زاد کی تاکید

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے گیارہ ستمبر تک افغانستان سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے باہر نکل جانے کی اطلاع دی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان گروہ کو افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے پہلے امن سمجھوتے پر دستخط کردینا چاہئے۔ خلیل زاد نے کہا کہ امریکی فوجی افغانستان سے نکل جائیں گے لیکن افغانستان کو اس کے حال پر نہیں چھوڑیں گے اور افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ابھی حال ہی میں وعدہ کیا تھا کہ گیارہ ستمبر سے پہلے تک امریکی فوجی افغانستان سے نکل جائیں گے۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا ذلت آمیز انخلا ایسی حالت میں ہونے والا ہے کہ افغانستان میں اس کی بیس سالہ موجودگی کا دسیوں ہزارمظلوم افغانوں کے قتل عام، اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی، منشیات کی پیداواراور دہشتگردی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں نکلا ہے۔

ٹیگس