Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • نائیجریا میں اسکول بچوں کا اغوا

اسکولوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائيوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مذید 80 طلبا کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

نائجیريا کی ریاست کيبی ميں مسلح حملہ آوروں نے ايک اسکول کے 80 سے زائد طلبا کو اغواء کر ليا ہے۔ رياستی پوليس کے ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے طلبا کے اغواء کے دوران ايک پوليس اہلکار کو بھی ہلاک کر ديا۔

نائجيريا کے اس خطے ميں يہ گزشتہ تين ہفتوں کے دوران بڑے پيمانے پر اغواء کی تيسری بڑی کارروائی ہے۔

اسکول کے آس پاس کے جنگلات ميں سکیورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس