نائیجریا میں شیخ زکزکی کی رہائی کیلئے مظاہرے
نائیجریا میں شیخ زکزکی کی فوری رہائی کے لئے مظاہرے ہوئے ہیں۔
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ابوجا میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے جو ان کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے، ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زوردیا۔
فوج نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو 2015 میں ریاست کاڈونا میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کرکے گرفتار کرلیا تھا۔
فوج کی اس وحشیانہ کارروائی میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوگئی تھی۔
نائجریا کی فوج اور سیکورٹی فورسز نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ زینت ابراہیم سمیت ان کے سیکڑوں حامیوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا۔
نائیجیریا کی عدالت کی جانب سے ان کی رہائی کے واضح احکامات کے باوجود فوجی حکام ان کی رہائی کی مخالفت کر رہے ہیں۔
شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے کئی عرصے سے دارالحکومت ابوجا اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہورہے ہیں ۔