Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران سے امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران سے پابندیاں اٹھا لی جائیں۔

رائیٹرزکی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام  اپنی ایک رپورٹ میں ایک بار پھر امریکی حکومت سے کہا ہے کہ 2015 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے خلاف عائد تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح ایران کے ساتھ تیل کی تجارت اور اسی طرح غیر جوہری پرجیکٹوں سے متعلق  چھوٹ دینے کی مدت بڑھانے پر بھی تاکید کی۔

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ واشنگٹن ایران اور امریکہ کے جوہری معاہدے میں واپسی پر کاربند ہے۔

ٹیگس