غیر ملکی فوجی ناکام و نامراد افغانستان سے نکلے
افغانستان میں جھڑپوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی امریکہ کی سرکردگی میں غیر ملکی افواج یکے بعد دیگرے افغانستان سے نکل رہی ہیں۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی افواج من جملہ امریکہ کے فوجی ایسے میں ناکام و نامراد ہو کر افغانستان سے نکل رہے ہیں کہ اس ملک میں جنگ، کشیدگی اور قتل عام کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور عوام اور سیاسی و مذھبی شخصیات، امریکہ کو 20 سالہ جنگ میں شکست کھانے والا ملک قرار دے رہے ہیں۔
جرمنی کے فوجی بھی اس ہفتے افغانستان سے نکل گئے جبکہ ہرات میں تعینات اٹلی کی فوج بھی اس ہفتے افغانستان سے نکل گئی اور اپنے فوجی اڈے ارینا کو افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا۔ گزشتہ 2 عشرے میں افغانستان میں اٹلی کے 53 فوجی ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی افواج من جملہ امریکہ کے فوجی ایسے میں افغانستان سے فرار کر رہے ہیں کہ جب اس ملک میں جنگ جاری ہے اور اس ملک میں جنگ مسلط کرنے والے سابق امریکی وزیر جنگ ڈونلڈ رمزفیلڈ کل اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔