امریکہ کے غیر دوستانہ اقدامات کا ٹھوس جواب دیں گے: روس
روسی وزیر خارجہ کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ہر قسم کے غیر دوستانہ اقدامات کا ٹھوس اور سخت جواب دے گا۔
مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ صدر ولادیمیر پوتن باہمی مفادات اور احترام کے بنیادوں پر یقین رکھتے ہیں۔
سرگئی لاؤروف نے امریکی عہدیداروں کے دھمکی آمیز لہجے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف طاقت اور منھ زوری کی زبان کا استعمال پہلے دن سے ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے غیر دوستانہ اقدامات کا سخت اور منھ توڑ جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ صدر پوتین اور بائیڈن کے درمیان پہلی ملاقات کے فورا بعد امریکی عہدیداروں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ماسکو نے آئندہ چند ماہ کے اندر، جینوا میں پیش کیے جانے والے معاملات کو قبول نہ کیا تو اسے شدید ترین دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ روس اور امریکہ کے صدور نے دس سال کے بعد سولہ جون کو جنیوا میں ایک دوسرے سے ملاقات اور مختلف مسائل کے بارے میں بات چیت کی تھی۔