Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • چین کے وز‍یر خارجہ کا مجوزہ دورہ شام

شام میں مقیم سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کے وزیرخارجہ عنقریب دمشق کا دورہ کریں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر وانگ یی اپنے اس ایک روزہ دورے میں دمشق میں اپنے قیام کے دوران باہمی تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرخارجہ اس دوران اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد کے علاوہ شام کی صدر بشار اسد سے بھی ملاقات کریں گے۔

2011 کے بحران کے بعد سے ابتک کسی چینی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ شام ہے۔

چین شام کے بحران کے آغاز سے ہی شام کی حکومت کا حامی رہا ہے اور سلامتی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی جانے والی تمام مخاصمانہ قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وانگ یی شام کے دورے کے بعد مصر اور الجزائر بھی جائيں گے۔

ٹیگس