Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ

 امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سکرامنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہيں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام شہر کے قدیمی محلے میں دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرںگ کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیھٹے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کے جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں ہتھیار ملے ہیں جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

ایک نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے جون کے وسط تک امریکہ میں فائرنگ کے 267 واقعات پیش آئے ہیں۔

امریکہ کے صدر جوبائڈن نے مسلحانہ تشدد کے انسداد کے لئے ایک 6 نکاتی دستور العمل جاری کرتے ہوئے اپنے خطاب میں اس طرح کے واقعات کو ایک وبائی مرض قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر یہ چيز امریکہ کے لئے شرمساری کا باعث ہے۔

 

 

ٹیگس