Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ماسکو میں پہلا کُرد فلمی فیسٹیول

روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلا کُردی فلم فیسٹیول منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ایران کی بنائی ہوئی نو فلمیں پردے پر دکھائی جائیں گی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں کردی زبان میں تیار کی گئی فلموں کا پہلا فیسٹیول منعقد ہونے کو ہے جس میں ایران کی تیار کردہ ایک فلم اور آٹھ ٹیلی فلم پردے پر دکھائی جائیں گی۔

یہ فیسٹیول ماسکو کے اکتوبر سینیما سینٹر میں منعقد ہوگا جس کے ڈائریکٹر "گولیزر گردن زیری" ہیں۔ اس فیسٹیول کا مقصد کردی قوم، زبان اور انکی ثقافت سے دنیا کو آشنا کرانا ہے۔

یہ فیسٹیول اکیس سے پچیس جولائی تک کردستانِ عراق کی وزارت ثقافت و ہنر کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ایران، عراق، شام، ترکی اور عراقی کردستان ریجن کے کُرد ہدایتکاروں کی بنائی ہوئی فلمیں اور ٹیلی فلمیں پردے پر دکھائی جائیں گی۔

ٹیگس