Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • کیوبا کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

امریکہ کی وزارت خزانہ نے ہوانا کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے کیوبا کے وزیر دفاع اور وزارت داخلہ سے وابستہ ایک سکیورٹی ادارے پر پابندی عائد کردی۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کے روز کیوبا کے وزیر دفاع "آلوارو لوپز میرا" اور وزارت داخلہ سے وابستہ ایک سکیورٹی ادارے کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومت مخالفین کی سرکوبی میں کردار ادا کیا تھا۔

امریکہ نے اس سے پہلے مختلف حیلے بہانوں اور من گھڑت الزامات کے تحت کیوبا کی اعلی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

امریکہ کی مداخلت پر کیوبا کے اعتراض اور احتجاج کی وجہ سے کیوبا گزشتہ 6 عشروں سے امریکہ  کی یکطرفہ پابندیوں کی زد میں ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، امریکہ کیخلاف مقابلہ کرنے میں کیوبا کے عوام اور حکومت کی بھر پور حمایت کرتا رہےگا۔

غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سفیروں کے ہنگامی اجلاس کے دوران، کیوبا سے متعلق امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ یہ پالیسیاں، بین الاقوامی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور انسانی حقوق و جمہوریت کو کمزور کر دیتی ہیں۔

انہوں نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اراکین کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور جبری اقدامات  نیز واشنگٹن کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔

ٹیگس