تیونس میں سول کودتا کے بعد حالات کشیدہ
Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
تیونس میں سول کودتا کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں ۔
تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم کو برطرف اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے، صدارتی مارشل لاء نافذ ہونے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورسیاسی عدم استحکام مزید گہرا ہونےکا خدشہ ہے، کئی شہروں میں صدارتی حکم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ صدر نے حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے فوج کو طلب کر لیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکرراشد الغنوشی نے صدر کے اقدام پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اسے انقلاب، آزادی اور بنیادی آئین کے خلاف کودتا قرار دیا۔
واضح رہے کہ تیونس کے صدر قیس سعید نےحکومت کو برطرف کر کے 30 دنوں کیلئے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے۔