Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر جو بایڈن کی محبوبیت میں کمی

امریکہ میں وفاقی ووٹنگ کے حقوق سے متعلق امریکی صدارتی بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق امریکہ میں ہونے والا سروے صدر جو بایڈن کی محبوبیت میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ ریئل کلیئر پالیٹکس نامی ایک تنظیم کے سروے کے مطابق اس وقت جوبایڈن کی محبوبیت پچاس فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ صدارت کے آغاز کے وقت چھپن فیصد لوگ انکی کاکردگی اور پالیسیوں کے حمایتی ہوا کرتے تھے۔

ادھر ہزاروں سول کارکنوں اور سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں نے امریکی ریاست ٹیگزاس میں شہریوں کے حق رائے دہی کی حمایت اور وفاقی حق رائے دہی کے سلسلے میں صدر جوبایڈن کے بل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے حق رائے دہی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہ کریں ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ان مظاہروں کا اہتمام "بلیک لائیوز میٹر" جیسی متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بایڈن، نائب صدر کیملا ہیرس اور امریکی کانگریس کے اراکین کا ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس ہوا تھا جس میں وفاقی حق رائے دہی سے متعلق بل کی آئندہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

 

ٹیگس