امریکہ میں کورونا کے باعث حالات ابتر
-
فائل فوٹو
امریکہ کے الرجی اور انفکیشس کے قومی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ آنٹونی فاؤچی نے امریکہ میں ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے باعث ملک کے حالات کو نہایت ابتر اعلان کیا ہے۔
آنٹونی فاؤچی نے ای بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیلٹا کورونا وائرس پھیلنے کے باعث ملک کے حالات نہایت خراب ہو رہے ہیں۔ امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کے اعداد و شمار بڑھنے اور امریکیوں کے اندر ویکسینیشن کا رجحان نہ ہونے کے باعث بائیڈن حکومت لوگوں کو ویکسین کے ڈوز لینے پر آمادہ کرنے کے لئے مختلف طریقوں کا سہارا لے رہی ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کے لئے ہر ہفتے کورونا کا ٹیسٹ لازمی کر دیا گیا ہے جبکہ کورونا ویکسین لگوانے والے ہر شہری کو سو ڈالر انعام دینے جیسے اقدامات کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن حکومت کے یہ اقدامات ایسے حالات میں انجام پا رہے ہیں کہ اس ملک میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد اور اس وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔
امریکہ اس وقت ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں کورونا کا پھیلاؤ اور اس سے مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔