Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ، مظالم کی تاریخ میں سرفہرست

امریکہ کے ہاتھوں انسانی تاریخ کے بدترین جرم کو 76 برس مکمل ہوگئے۔

جاپان میں 76 سال قبل امریکی ایٹمی حملے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

 بم حملے سے گرمی کی شعاعوں، تابکاری اور دھماکے کی شدت نے شہر کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا ، جس کے نتیجے میں 1945 ء کے آخر تک تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 بہت سے لوگ جو زندہ بچ گئے تھے وہ تابکاری کے اثرات کی وجہ سے کینسر اور دیگر متعلقہ بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔

حملے کو 76 برس مکمل ہونے پر جاپان میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور اس ملک کے وزیراعظم نے بھی ان میں  شرکت کی۔

ٹیگس