Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • یونان، برطانوی مسافرکشتی ڈوب گئی

یونان کے ساحلی علاقے میں برطانوی کشتی 17 سیاحوں سمیت غرق ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق برطانوی پرچم کی حامل سیاحوں کی ایک کشتی یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی پر 17 مسافر سوار تھے جو سب کے سب لاپتہ ہیں۔

یونان کے ساحلی گارڈز کے مطابق یہ واقعہ ساحل سے تقریبا 16 میل کے فاصلے پر پیش آیا۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہيں ہوسکی ہے تاہم حادثے کا شکار ہونے والی کشتی اور اس پر سوار 17 مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

ٹیگس