واشنگٹن، کابل میں اپنے سفارتخانے کو کبھی بھی بند کر سکتا ہے
امریکا کے ایک جریدے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، کابل میں اپنے سفارتخانے کو بند کرنے کے مسئلے کا جائزہ لے رہا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ واشنگٹن، کابل میں ممکنہ طور پر اپنے سفارتخانے کو بند کرنے سمیت متعدد آپشنز کا جائزہ لے رہا ہے۔
رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے بتايا گیا ہے کہ امریکا، افغان دار الحکومت کابل میں ممکنہ طور پر اپنے سفارتخانے کو بند کر سکتا ہے۔
امریکی جریدے پولیٹیکو نے جمعرات کی صبح حکومت کے لوگوں کی آپسی گفتگو کے حوالے سے تین باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ واشنگٹن، کابل میں اپنے سفارتخانے کو بند کرنے کے مسئلے کا جائزہ لے رہا ہے۔
رپورٹ کی بنیاد پر امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے پولیٹیکو جریدے سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم کابل میں اپنے سفارتخانے کے ملازمین کی سیکورٹی کے حوالے سے فیصلہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں ہمارے سفارتخانے کے ملازمین کی سیکورٹی خطرے میں ہے۔