Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں تاریخی شکست کے بعد بائیڈن استعفی دیں، ٹرمپ کا مطالبہ

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کے حالیہ منصوبے کو تاریخ کی بد ترین شکست قرار دیا ہے۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو الگ الگ بیانات جاری کرکے، افغانستان سے انخلا کے بارے میں صدر بائیڈن کے منصوبے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے افغانستان میں امریکہ کی تاریخی شکست کے افسانے میں حقیقت کا رنگ بھر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ تاریخ میں امریکہ کی بدترین شکست ہے۔  

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صدر جو بائیڈن شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ وہ افغانستان سے فوجی انخلا کے فیصلے پر قائم ہیں اور بقول ان کے افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ موجودگی کسی طور قابل قبول نہیں۔

ٹیگس