Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • جوبائيڈن کی مقبولیت کا گراف نچلی ترین سطح پر آگیا

افغانستان میں حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی صدر کی مقبولیت کا گراف تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آگيا۔

رائٹرز اور ایپسس کے مشترکہ سروے میں نشاندھی کی گئی ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد جوبائيڈن کی مقبولیت میں سات فی صد کی کمی واقع ہوئي ہے۔

رائے عامہ کے اس جائزے کے مطابق چھیالیس فی صد امریکی شہریوں نے صدر بائيڈن کی کارکردگي پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ دور صدارت کے آغاز سے اب تک جوبائيڈن  کی مقبولیت کی نچلی ترین سطح ہے۔

 اس سے پہلے جمعے کو کرائے جانے والے ایسے ہی ایک سروے میں جو بائيڈن کی مقبولیت ترپن فیصد بتائي گئي تھی۔

 

ٹیگس