امریکہ: جنگلات میں لگی آگ نے مزید شدت اختیار کرلی
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
امریکہ کے جنگلات میں لگی ہولناک آگ نے مزید شدت اختیار کرلی ہے۔
حکام کے مطابق ایک ماہ قبل شمالی کیلی فورنیا سے شروع ہونے والی اس آگ نے تقریبا دوسو تیس ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے قدرتی جنگلات کو جلا کر راکھ کردیا ہے۔امریکہ میں اس آگ کو ڈکسی فائر کا نام دیا گيا ہے۔
آگ بجھانے والے عملے کے اہلکار، ڈکسی فائر پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلتی جارہی ہے۔
ڈکسی فائر کے نتیجے میں اب تک بارہ سو مکانات اور جھونپڑیا جل کر راکھ ہوچکی ہیں البتہ جانی نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔