جمائیکا ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے انچاس رن بنالئے
دوسرے جمائیکا ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر انچاس رن بنالئے ہیں ۔
جمائیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیزن کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن ایسی حالت میں اپنے اختتام کو پہنچا کہ ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر انچاس رن بنالئے ہیں۔
یاد رہے کہ دوسرے جمائیکا ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ایک سو پچاس رن پر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان نے نو وکٹ کے نقصان پر تین سو دو رن بناکے اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھیتر رن بناکے ڈکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے تین سو انتیس رن کا ہدف دیا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے ویسٹ انڈیز کو دو سو اسّی رن درکار ہیں۔ پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لئے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ویسٹ انڈیز کے نو وکٹ لینے ہوں گے۔