Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • بد نام زمانہ بلیک واٹر افغانستان میں کیا کر رہی ہے

افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظراس ملک میں بلیک واٹر کی سرگرمیاں بھی تیز ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ دہشتگرد ایجنسی بلیک واٹر جو اس سے قبل افغان عوام کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی اب اس کی جانب سے افغانیوں سے پیسے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے، کابل سے لوگوں کو نکالنے کیلئے بلیک واٹر فی شہری 6 ہزار 500 ڈالر وصول کر رہی ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ سمیت تین ممالک نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کابل کے ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر وہاں جانے سے گریز کریں۔

تینوں ممالک نے الرٹ میں کہا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں ۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان نے 31 اگست کو انخلا کی آخری تاریخ کے بعد بھی امریکی شہریوں اور خطرے سے دوچار افغانوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1500امریکی شہری تاحال افغانستان میں موجود ہیں، اپنے شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کررہے ہیں۔

ٹیگس