لندن میں شاہی خاندان کے خلاف مظاہرہ
لندن میں معدوم بغاوت کے مظاہرین نے ملکہ برطانیہ کے محل بکنگھم پیلیس کے سامنے کافی ہنگامہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ لوگ جانوروں کے شکار کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر "رائل بلڈ باتھ " کی عبارت لکھی ہوئی تھی ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے بکنگھم پیلس سے کے سامنے وکٹوریہ میموریل میں توڑ پھوڑ کی اور افرا تفری مچادی ۔
مظاہرین کے ترجمان نے نے اس موقع پر کہا کہ کراؤن اسٹیٹ مالک کی ملکہ برطانیہ ہیں اور زمین کو جانوروں کے شکار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سے ہر سال لاکھوں جانور وں کی موت ہوجاتی ہے اور ماحول حیات تباہ ہورہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ یہ سلسلہ روکنے کے لئے انصاف اور ہمدردی پر مبنی نیا نظام لانے کی ضرورت ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں معدوم بغاوت کے مظاہرین پلانٹ بیسڈ فوڈ سسٹم کے لئے مہم چلارہے ہیں ۔ انھوں نے دو ہفتے سے سول نافرمانی کی مہم شروع کررکھی ہے ۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے خلاف مظاہروں کا یہ سلسلہ شہزادہ چارلیس کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کارروائی کے لئے نکالی جانے والی ایک ریلی کے بعد شروع ہوا ہے۔