افغانستان، امریکی سفارت خانے نے پھر جاری کیا الرٹ
افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کی وجہ سے دروازوں سے مناسب فاصلہ بنائے رکھیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی سفارتخانے نے سنیچر کی شام ایک بار پھر اپنے شہریوں اور باشندوں کے لئے سیکورٹی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ کابل ايئرپورٹ کے نزدیک ہونے کی کوشش نہ کریں۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی سفارتخانے کے بیان میں آیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے سیکورٹی خطروں کے مد نظر امریکا کے تمام شہریوں سے سفارش کی جاتی ہے کہ وہ کابل ايئرپورٹ کا سفر اور ایئرپورٹ کے دروازوں سے نزدیک ہونے کی کوشش نہ کریں۔
امریکی سفارتخانے کے بیان میں آيا ہے کہ جو افراد نیلے دروازے، مشرقی دروازے، شمالی یا وزارت داخلہ کے نئے دروازے کے آس پاس کھڑے ہیں یا موجود ہیں ان کو فوری طور پر وہ جگہ خالی کر دینی چاہئے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو کابل ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دہشت گرادنہ حملے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد ہلاک ہوئے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔