Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • بچوں کی ٹیکہ کاری کے عمل میں کیوبا پہلے نمبر پر

کیوبا میں 2 سے 11 سال کے بچوں کو ٹیکہ لگانے کا پروگرام شروع ہوا ہے۔ جس کے بعد کم عمر بچوں کو ٹیکہ لگانے کے اعتبار سے وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ارنا کے مطابق، کیوبا جسکی آبادی 1 کروڑ 12 لاکھ ہے، اسکول کھولنے سے پہلے سبھی بچوں کو ٹیکہ لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کیوبا میں مارچ 2020 سے زیادہ تر اسکول بند ہیں۔

اس ملک میں بزرگوں پر کلینکل ٹرائل پورا ہونے کے بعد جمعے کے دن 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہوئی اور اب پیر کے دن سے 2 سے 11 سال کے بچوں کو ٹیکہ لگانے کا پروگرام شروع ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ ہوانا کے خلاف واشنگٹن کی شدید پابندیوں کے باوجود، کیوبا کے سائنسداںوں نے کووڈ-19 کے 2 کروڑ ٹیکے بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

ٹیگس