Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ردعمل

اقوام متحدہ نے پاکستانی حکام کی جانب سے اس ملک میں تیس افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کئے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آریانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر گھوٹکی کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران اس صوبے کے مختلف علاقوں سے تیس سے زائد افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

عثمان عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ ان پناہ گزینوں کو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی بنا پر پکڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہوجانے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں افغان شہری اپنا ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں جبکہ اسپین بولدک اور چمن بارڈر کے راستے اب تک ہزاروں افغان شہری پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں۔

ٹیگس