Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 14 ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سالانہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست ٹنسی کے شہر ممفیس کی ایک بڑی دکان میں میں پیش آیا ۔ فائرنگ  کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

قاتل نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس نے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سالانہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

سرکاری سطح پر جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکی  سماج میں ستائیس کروڑ سے تیس کروڑ تک ہتھیار گردش کر رہے ہیں۔ یعنی ہر شخص کے پاس اوسطا ایک آتشیں ہتھیار موجود ہے۔

امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بنا پراس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

امریکہ کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپنیوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔

امریکہ میں آتشیں ہتھیار بیچنے اور رکھنے کی کھلی چھوٹ کے باعث اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں ۔

ٹیگس