Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • پولینڈ کے فلمی میلے میں ایران کی دو فلمیں شامل

پولینڈ کے بچوں اور نوجوانوں سے متعلق فلمی میلے میں شرکت کے لئے ایران کی دو فلموں کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی دائریکٹر امیر مشہدی عباس کی بنائی ہوئی فلم دوچ کو پولینڈ کے چھٹے بین الاقوامی فلمی میلے کینولب میں نمائش کے لئے چُن لیا گیا ہے۔

اس میلے میں اسٹونیا، ہندوستان، ہالینڈ، کرویشیا، بلاروس، فلپائن، روس اور فنلینڈ کی بنائی ہوئی نو فلمیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ مذکورہ فلم کے علاوہ نازنین سبحان سربندی کا بنایا ہوا ایک ایرانی اینیمیشن سائیکل سوار کی ہوا کو بھی کینولب فلمی میلے کے کِڈس سیکشن میں نمائش کے لئے چُنا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اس بین الاقوامی فلمی میلے میں دس فلمیں، اور ترسٹھ ٹیلی فلمیں مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پولینڈ میں ہونے والا بچوں کا کینولب بین الاقوامی فلمی میلہ دوہزار آٹھ سے سجتا چلا آ رہا ہے۔ اس سال یہ میلہ گزشتہ روز ۲۶ ستمبر کو شروع ہوا ہے جو ۲۹ستمبر تک جاری رہے گا۔

ٹیگس