Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • چین نے جدیدترین عسکری اور دفاعی مصنوعات کی رونمائی کی

چین نے ایک عسکری نمائش کے دوران جدید ترین الیکٹرانک وار فیئر کی رونمائی کی ہے۔

امریکہ اور تائیوان سے کشیدگی کے درمیان  منعقد ہونے والی  اس عسکری نمائش میں چین نے جدید ترین ڈرون طیارے اور الیکٹرانک جنگ کے لیے تیار کیے جانے والے نئے ہوائی جہاز نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔

چین کے تیار کردہ وی ڈبلیو زیڈ نامی عظیم الجثہ ڈرون طیارے اور اسی طرح CH-6 نامی جاسوسی طیارے کو انتہائی اہم عسکری پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دونوں طیارے، سمندری گشت  اور  نگرانی کے علاوہ دشمن کے اہداف پر حملہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لڑاکا طیاروں کی تیاری کے میدان میں بھی چین نے خاصی پیشرفت کی ہے اور D-16 نامی لڑکا طیارہ نمائش کے لیے پیش کیا ہے جو دشمن کے جہازوں کے کمیونیکیشن اور ریڈارسسٹموں کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین سن 2035 تک اپنی فوج کی جدید کاری کا عمل مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے اپنے دفاعی بجٹ میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔

ٹیگس