Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے مغربی ملکوں کے یکجابنہ اقدامات کی مذمت کی

ناوابستہ تحریک نے اپنے اجلاس کے اختتامی بیان میں اپنے بعض رکن ملکوں کے خلاف مغربی ملکوں کے یکطرفہ اور ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

بلغراد میں تشکیل پانے والے اجلاس کے اختتامی بیان میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے  مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے یکطرفہ اقدامات سے دستبردار ہو جائیں اور پابندیوں کے نفاذ سے گریز کریں اور اب اس سے زیادہ اقوام عالم کو نقصان نہ پہنچائیں۔

قابل ذکر ہے کہ ناوابستہ تحریک، دنیا کی تقریبا پچپن فیصد آبادی پر مشتمل ہے اور عالمی معیشت میں اس کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ تنظیم دوسری عالمی جنگ کے بعد اور دو قطبی نظام کے تحت قائم ہوئی ہے اور یہ تحریک اپنے رکن ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سائنسی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امن اور بین الاقوامی تعاون کا فروغ بھی اس تنظیم کا ایک بنیادی منصوبہ شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس