Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • نائجیریا میں دہشتگردوں کا ایک جیل پر حملہ، 800 قیدی فرار

نائجیریا میں جیل شعبے کو حوالے سے رپورٹ کے مطابق، دہشتگردوں نے صوبے اویو میں ایک جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 800 قیدی فرار ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ رواں سال ملک میں تیسرا سب سے بڑا حملہ ہے۔

اس شعبے نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جیل پر حملہ اور قیدیوں کو فرار کرانے کا واقعہ جمعے کو پیش آیا، کہا کہ حملہ آوروں نے جیل کے سکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور پھر دیواروں کو دھماکے سے اڑا کر جیل کے اندر داخل ہوئے۔ فرار ہونے والے 800 قیدیوں میں 262 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ 575 کے قریب قیدی ابھی تک لا پتہ ہیں۔ یہ وہ قیدی ہیں جن کو سزا سنائی جانے والی تھی۔ اس جیل میں 62 قیدی ایسے بھی تھے جنہوں نے فرار ہونے سے گریز کیا۔

حالیہ برسوں کے دوران نائجیریا میں میلیشیا، مسلح عناصر اور دہشتگردی کا بحران جاری ہے اور ہر دن اسکی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ یہ عناصر آے دن عمومی اور سرکاری مراکز پر حملے کرتے ہیں۔

اس سے  پہلے نائجیریا کے شمال مغرب میں ایک بازار پر مسلح گروہوں کے عناصر کے حملے میں، کم سے کم 20 لوگ مارے گئے تھے۔

 

ٹیگس