Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • گروپ 20 کے سربراہی اجلاس کے خلاف مظاہرے

ہزاروں افراد نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گروپ بیس کے سربراہی اجلاس اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ گروپ بیس میں شامل ممالک دنیا میں بھر میں خارج ہونے والی اسّی فی صد گرین ہاوس گیسز پیدا کرتے ہیں جن سے عالمی ماحولیات متاثر ہو رہا ہے۔

اس موقع پر ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ارکان نے بھی جنوبی روم میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

بعض مظاہرین نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے حق میں بھی نعرے لگائے اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مغربی ملکوں کی خاموشی اور لاتعلقی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ٹیگس