میکسیکو میں فمسٹوں کے مظاہرے پر فائرنگ ، 3 ہلاک
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
میکسیکو کے شمال مغربی شہر گوایماس کی بلدیہ کے سامنے خواتین کے حقوق کے حامیوں نے جمعرات کو مظاہرہ کیا۔
میکسیکو کے پراسیکیوٹر جنرل کے آفس نے مظاہروں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی خبردی ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے پراسیکیوٹرجنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے ملک کے شمال مغربی شہر گوایماس کی بلدیہ کے سامنے خواتین کے حقوق کے حامیوں کے مظاہرے پر فائرنگ میں دومرد اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں مرد بلدیہ کے گارڈ تھے جو فیمنسٹوں کے مظاہرے میں شریک ہوئے تھے۔
جمعرات کو فیمنسٹوں نے میکسیکو کے مختلف شہروں میں خواتین پر تشدد کے خلاف مظاہرے کئے تھے ۔