عالمی ادارۂ صحت نے یورپ کو پھر ڈرایا۔ کارٹون
Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ برس مارچ تک یعنی چار ماہ کے دوران وہاں تقریبا ۷ لاکھ کورونا بیمار اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ ڈبلو ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپی ممالک میں آئندہ چند ماہ کے دوران آئی سی یو میں داخل ہونے والے کورونا بیماروں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اس انتباہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ میں جاری بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے عمل کا بظاہر کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے۔