Dec ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں مسلحانہ تشدد کا شکار بچوں کے اعداد و شمار

امریکہ میں رواں سال کے دوران مسلحانہ تشدد کے نتیجے میں چودہ سو سے زائد بچے اور نوجوان ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں ہتھیاروں کے ساتھ تشدد کے ریکارڈ  کے مرکز نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار اکیس کے دوران گزشتہ اتوار کے روز تک مسلحانہ تشدد کے نتیجے میں چودہ سو دس نوجوان اور بچے مارے گئے ہیں ۔  اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار امریکہ میں ہتھیاروں کے استعمال سے پیدا ہونے والی ابتر صورت حال کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ سال تیرہ سو پچہتر بچے اور دو ہزار انیس میں نو سو اکیانوے بچے  ہلاک ہوئے تھے اور اب دو ہزار اکیس میں چودہ سو دس بچوں  کی ہلاکتوں سے اس قسم کے واقعات میں بے تحاشا اضافہ ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں رواں سال میں مجموعی طور پر اکتالیس ہزار افراد فائرنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔امریکہ میں مسلحانہ جرائم  کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے  اور آتشیں اسلحے کے زور پر جرائم اور لوگوں کی اموات امریکہ کے اہم ترین مسئلے میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

 

 

ٹیگس