Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست لوئیزیانا میں فائرنگ ایک ہلاک

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست لوئیزیانا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے-

سحر نیوز/ دنیا : امریکی ریاست لوئیزیانا کی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کو سہ پہر تین بجے "سینٹ ھیلینا کالج اینڈ کیریر اکیڈمی" میں پیش آیا- اس واقعے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا جبکہ دو ديگر کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہےسینئر پولیس افسر نیٹ ولیمز نے بتایا کہ گولی چلانے والا ایک نوجوان اسکول کا طالب علم ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی فائرنگ کے محرکات معلوم نہيں ہو سکے ہيں-دریں اثنا، امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے پرنس جارج میں واقع ڈو وال ہائی اسکول کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ اس ہائی اسکول کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔امریکہ میں کائزر فیملی فاؤنڈیشن کے ایک نئے سروے کے نتائج کے مطابق امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک شخص کو ہتھیار سے دھمکایا گيا ہے اور اسے مسلح تشدد کا سامنا رہا ہے۔سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں آتشیں اسلحے کے استعمال سے ہونے والی اموات کی تعداد گزشتہ تیس سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس