Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • موجودہ ویکسینز اومیکرون کے مقابلے میں موثر ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی موجودہ ویکیسینز کو اومیکرون ویریئنٹ کے مقابلے میں بھی موثر قرار دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر مائیکل رایان نے کہا ہے کہ دستیاب ویکسینز مریضوں کو اومیکرون ویریئنٹ سے بچانے کے لیے بھی مفید ہیں۔    

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسینز کورونا کی اس سے بھی زیادہ سخت اقسام کے خلاف موثر ہیں اور ان کی تاثیر کے بارے میں شک و شبہے کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی۔

عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ ابھی ہم جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے نئے کورونا ویریئنٹ کے بارے میں ریسرچ کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور اس عمل میں پوری احتیاط سے کام لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں اومیکرون وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد بہت سے ملکوں نے نئی بندشوں اور پابندیوں کا اعلان کردیا ہے اور انفیکشن کی نئی اور ہلاکت خیز لہر کے بارے میں خدشات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ٹیگس