امریکہ نے جدیدترین لیزر ہتھیار کا تجربہ کیا
Dec ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
امریکی بحریہ نے اپنی سمندری حدود کے بجائے، خلیج عدن میں جدید ترین لیزر ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے خلیج عدن میں کیے جانے والے جدید ترین ہتھیار کے تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ جدید ترین لیزر ہتھیار، ایک امریکی بحری جہاز سے خلیج عدن میں ایک ہدف کی جانب داغا گیا۔
بحرین میں تعینات میں امریکہ کے پانچوں فلیٹ کے جاری کردہ بیان میں اس تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ہتھیار کے ذریعے مطلوبہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
اس سے پہلے دو ہزار بیس میں بھی امریکہ نے ایسے ہی ایک ہتھیار کے ذریعے، ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
لیزر ہتھیاروں کے امریکی تجربات پر اندرونی و بیرونی فوجی حلقوں میں شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔