Dec ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran

تجارت و کاروبار انسانی معاش کی ترقی اور اس کی بقا کا اہم ترین جزو ہے ۔ مرورِ زمانہ کے ساتھ انسان کی طرف سے اختیار کردہ طرز کاروبار میں بھی اختلاف رہا ہے ۔

جیسے جیسے آبادیاں اور ضروریات بڑھتی گئیں طریقہ ہائے تجارت بھی بدلتے رہے مختلف ادوار میں کاروبار کو قائم کرنے اس کوترویج دینےاور لوگوں کی اس تک رسائی آسان بنانے کیلئے ہر دور میں مختلف طریقے استعمال کئے گئے ہیں ۔ سابقہ ادوار میں چونکہ زندگی محدود ہوا کرتی تھی ، اس لئے کاروبار کی تشہیر کا پیشہ کم اہمیت تھا لیکن گذشتہ دو ڈھائی صدیوں سے جب دنیا اتنی پھیل گئی اور ہر ایک کو دوسرے تک رسائی بھی آسان ہوگئی تو بین الاقوامی تجارت نے زور پکڑا جس کا تقاضا یہ تھا کہ دوسرے علاقے کے بسنے والے لوگوں کو اپنی پروڈکٹس سے آگاہ کیا جائے ۔ اس آگاہی کیلئے ایڈورٹائزنگ کے شعبہ کو بے انتہاہ ترقی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ایک بہت بڑا منافع بخش کاروبار بن گیا ۔

ایڈورٹائزنگ کیلئے بالعموم ’’ تشہیر ‘‘ کا لفظ استعمال کیا جاتاہے لیکن اگر اس لفظ کی باریکی کو دیکھا جائےتو یہ لفظ تشہیر سے بڑھ کر وسیع مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ جس میں مصنوعات کی تشہیر کرنا ، فروخت میں اضافہ کرنا، برانڈ سے متعلق لوگوں کے اذہان میں مثبت رائے کوفرغ دینا ، صارفین کے جذبات کا فائدہ اٹھاکر برانڈ خریدنے پر آمادہ کرنا اور اس سے متعلق دیگر لوازمات شامل ہیں۔

تشہیرکو انگریزی میں ایڈورٹائزمنٹ(Advertisement)اورعربی میں ”إعلان“اور” دعاية“ کہتے ہیں، تشہیر کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی ذریعے سے لوگوں کواپنی مصنوعات(Products) یا خدمات (Services)کے بارے میں مطلع کرنا تاکہ اُن کی رغبت بڑھے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اُس چیز کو خریدیں یا خدمات حاصل کریں ۔

اسی تناظر میں ایک شاپنگ مال کے بیل بورڈ پر تھری ڈی ایڈ لگایا گیا جو بہت ہی جذاب نظر آ رہا ہے۔

ٹیگس