Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • سرمائی اولمپک میں شرکت ویکسینیشن سے مشروط

عالمی اولمپک کمیٹی نے سرمائی اولمپک 2022 میں شرکت کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

اولمپک کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمائی اولمپک میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور دیگر غیر ملکی عہدیداروں کو چین میں داخلے سے چودہ دن پہلے اپنی ویکسینیشن مکمل کروانا ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمائی اولمپک بیجنگ میں شرکت کے خواہاں تمام ملکوں کے دستوں کو کورونا کے معاملات سے نمٹنے کے لیے ایک مینیجر اپنے ساتھ لانا ہوگا۔ سرمائی اولمپک کے ایک ایگزیکٹیو عہدیدار نے کہا ہے کہ ہر دستے کے مقرر کردہ کورونا مینیجر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنی ٹیم کے ارکان کو ایس او پیز اور دوسری ہدایات سے آگاہ کرے، اور  کورونا میں مبتلا فرد کو دیگر افراد سے الگ کرکے اسے قرنطینہ میں رکھے۔

سرمائی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ  چین آنے والے دستوں کو عام لوگوں میں گھل ملنے اور پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کرنا ہوگا۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سرمائی اولمپک میں شریک تمام غیر ملکیوں کا روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

ٹیگس