Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ چین پر دباؤ بڑھانے کا خواہاں

امریکی حکام اقوام متحدہ کے نام ایک خط ارسال کرکے، سرمائی اولمپک کے آغاز سے پہلے چین پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی حکام نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینکیانگ کے علاقے میں چین کی پالیسیوں کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ، بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک سے پہلے جاری کرے۔

چین کے بارے میں امریکی کانگریس کے ایگزیکٹیو کمیشن کے صدر اور نائب صدر، سینیٹر جیف مرکی اور جیمز مک گیورن نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشیل بیشلے کے نام ایک خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ سرمائی اولمپک کے مقابلے چار فروری سے شروع ہونے والے ہیں اور بیس فروری تک جاری رہیں گے۔

امریکہ اور چند دیگر ملکوں نے چین میں ہونے والے سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا  تھا۔ امریکہ کا دعوی ہے کہ اس نے یہ اقدام سینکیانگ میں انسانی حقوق کی حمایت میں کیا ہے۔

امریکہ نے چین میں انسانی حقوق کی حمایت کا دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب اس نے کم سے کم پچـھلے بیس برس کے دوران افغانستان و عراق  میں انسانی حقوق کی بدترین شکل میں خلاف ورزیاں انجام دی ہیں۔

ٹیگس