پولینڈ کے فٹبال سپر اسٹار نے ایک بار پھر "دا بیسٹ" ایوارڈ جیت لیا
رابرٹ لیوان دووسکی کو سال بیس اکیس کا سب سے اچھا فٹبال کھلاڑی منتخب کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت زیورخ میں منعقد ہونے والی ڈا بیسٹ تقریب کے دوران رابرٹ لیوان دووسکی کو گزشتہ برس دوہزار اکیس میں سب سے اچھی کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑی کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔
پولینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے اس سوپر اسٹار کو لگاتار دوسرے سال مین آف دا ایئر یا بیسٹ پلیئر کے طور پر چننے کے بعد دا بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اسی طرح اس تقریب میں فرانس کے ایڈوارڈ مینڈی سب سے اچھے مرد گول کیپر جبکہ چلی کی کریسٹین اینڈلر سب سے اچھی خاتون گول کیپر قرار پائیں۔
اسکے علاوہ مرد کوچز کی کیٹیگری میں برطانیہ کے جرمن کوچ توماس توچل نے دوہزار اکیس کے سب سے اچھے کوچ ہونے کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ خواتین کی فٹبال دنیا میں برطانوی فٹبال کلب چیلسیا کی خاتون ٹیم کی کوچ ہیز بھی سب سے اچھی خاتون کوچ منتخب ہوئیں۔
خیال رہے کہ اس تقریب کے لئے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار مہدی طارمی بیسٹ گول کی کیٹیگری میں نامزد امیدوار کے طور پر موجود تھے۔