Feb ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا شیرازہ بکھرنے والا ہے، الٹی مہاجرت میں آئی تیزی، اسرائیلی حکام کی نیند ہوئی حرام

ایک سروے کے مطابق 59 فیصد صیہونی، اسرائیل سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

تازہ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ بہت سے اسرائیلی، خراب معاشی صورتحال، فلسطینی بحران کے حل اور اپنے مستقبل سے مایوس ہوکر کہیں اور جانا چاہتے ہیں۔

رای الیوم اخبار کے مطابق بیگن نامی تنظیم کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 59 فیصد اسرائیلیوں نے اسرائیل چھوڑنے کے لیے متعدد سفارت خانوں سے رابطے کئے ہیں جب کہ بہت سے دوسرے بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں۔

در ایں اثنا 78 فیصد اسرائیلی گھرانوں کی خواہش ہے کہ ان کے بچے اسرائیل چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں۔ عبری زبان کے اسرائیلی اخبار معاریو کے کالم نگار لکھتے ہیں کہ ہمیں اسرائیل میں دائیں بازو کے نظریات کے نشوونما ہونے پر تشویش ہے کیونکہ ان کی اسرائیل پر توجہ بہت کم ہے۔ یہ بنیاد پرست اور انتہا پسند صرف اپنے نظریے کو اہمیت دیتے ہیں دوسروں کو نہیں۔ ان کے بقول یہ وہی لوگ ہیں جو بیرون ملک سے پیسہ لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل سے برعکس مہاجرت کی متعدد اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ بہت سے اسرائیلیوں کے فرار ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ صہیونیوں کی طرف سے ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، اس دوران فلسطینی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں میں انھیں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ان چیزوں کی وجہ سے بہت سے اسرائیلیوں کا اب یہ خیال ہے کہ اسرائیل ان کے رہنے کی جگہ نہیں ہے۔

ٹیگس