حضرت امام علی نقی (ع) کی شہادت کا غم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i400563-حضرت_امام_علی_نقی_(ع)_کی_شہادت_کا_غم
فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران،عراق، لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان اور کئی دوسرے ممالک میں سوگواری و عزاداری کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • حضرت امام علی نقی (ع) کی شہادت کا غم

فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران،عراق، لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان اور کئی دوسرے ممالک میں سوگواری و عزاداری کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں ۔

حضرت امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے اور تین رجب فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ اسی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا کورونا پروٹوکول کے دائرے میں منعقد ہو رہی ہیں ۔

سامرا میں حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا روضہ اطہر ہے  جہاں اس وقت سوگواروں اور زائرین کی بہت بڑی  تعداد موجود ہے جو امام کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے - اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں -

حضرت امام علی نقی علیہ السلام نے اپنے دور کے ظالم حکمرانوں کی تمام تر سختیوں کے باوجود اسلام کے درخشاں چہرے کو دنیا والوں کے سامنے پیش کیا - آپ نے اپنے علم کے بحر بیکراں سے بہت سے شاگردوں کو سیراب کیا-

غم و اندوہ کے اس موقع پر سحر عالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔