یورپی یونین کے خلاف پابندیوں سے روس جواب دے گا
یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ روس کسی سے نہیں ڈرتا، اعلان کیا ہے کہ پابندیوں کے ذریعے ہی یورپی یونین کی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر شیزوف نے مغربی رہنماؤں کا عراق کے معدوم صدر صدام سے موازنہ کیا اور ان رہنماؤں کے رویے پر حیرت کا اظہار کیا۔
یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا کہ روس کو کسی کا کوئی خوف نہیں ہے جن میں امریکی صدر جوبائیڈں اور یورپی کمیشن کی چیئرمین اورزولا بھی شامل ہیں تاہم ان رہمناؤن کی جانب سے روس کو پابندیوں کا نشانہ بنانا، عراق کے معدوم صدر صدام کی یاد دلاتا ہے۔
یورپی کمیشن کی چیئرمین نے جمعے کے روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف وسیع پیمانے پر مالی اور اقتصادی پابندیوں کا پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں مغربی ملکوں اور یوکرین نے روس کے ممکنہ حملے کا دعوی کیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے اس قسم کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور تاکید کی ہے کہ روس کسی ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔